تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 16:27

کابینہ اجلاس،صوبوں کو 17وزارتوں کی منتقلی کی منظوری

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے صوبوں کو 17وزارتوں کی منتقلی کے آخری مرحلے کی متفقہ منظوری دے دی۔ ایم کیو ایم کے وزراء کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔



وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اٹھارویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کے چیئرمین میاں رضا ربانی اور دیگر وزراءکے ہمراہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ آخری مرحلے میں مزید سات وزارتیں تیس جون سے قبل صوبوں کو دے دی جائیں گی اوریکم جولائی کو صوبائی خود مختاری کا دن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبائی خود مختاری کو یقینی بنا یا گیا ہے۔



اس موقع پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ دو سال کے عرصے میں اٹھارویں ترمیم پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے اور متاثرہ ملازمین کو دوسرے اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ وزارتوں کا معاملہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ آخری مرحلے میں صوبوں کو دی جانے والی سات وزارتوں میں وزارت ترقی خواتین ، اقلیتی امور ، کھیل ، ماحولیات ، صحت ، خوراک و زراعت اور محنت و افرادی قوت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ قوانین میں ترامیم سمیت تین سمریاں بھی کابینہ میں پیش کی گئیں جس کے مسودے کی جن منظوری دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.