28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
ن لیگ نے رہنمائوں کوایم کیوایم کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ایم کیو ایم کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔ لاہور میں پارٹی کے مشاورتی کونسل اجلاس میں میاں نواز شریف نے ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد دونوں جماعتوں کا اپوزیشن کے طور پر موثر کردار ادا کرنے پر مشاورت کی۔
ان کے قریبی دوستوں نے دونوں جماعتوں کو مل جل کر چلنے کا پیغام بھی دیا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نے نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کس حد تک چلا جاسکتا ہے۔