28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
کوئٹہ:سردار یارمحمد رندسمیت افراد کوعمرقیداور جرمانے کی سزا
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند اور اُن کے بیٹے سردار خان رند سمیت پانچ افراد کو اغوا کے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ٹو کے جج امین الدین بازئی نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند ان کے بیٹے سردار خان رند ، اللہ ڈنو، محمد یوسف ، سبزل خان اور یوسف خان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر مزید دس دس سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
سنی شوران کے باشندے غلام یاسین نے سرداریارمحمد رند،ان کے بیٹے سردار خان رند،اور دیگر ساتھیوں کے خلاف اپنے بھائی امام دین کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ عدالت نے پانچوں افراد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کے علاوہ عدالت میں عدم پیشی پر دس دس سال قید اور پچاس پچاس ہزارروپے کی سزابھی سنائی ،عدالت نے تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔