28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57
جے یو پی کا مہنگائی اور دہشت گردی کیخلاف ٹرین مارچ کا اعلان
اے آر وائی - کوئٹہ: جمعیت علماء پاکستان نے دہشت گردی اور مہنگائی کے خلاف گیارہ ستمبر سے کراچی تا راولپنڈی تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدرصاحبزادہ محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی اور دیگر بلوچ رہنماوٴں کے قتل پر حکومتی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان کے حالات کی خرابی میں راء کا ہاتھ ہے۔