28 جون 2011
وقت اشاعت: 18:15
پیپلزپارٹی حکومت کودوام بخشنےپرنوازشریف معافی مانگیں،منورحسن
اے آر وائی - لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو تین سال تک دوام بخشنے کے پر قوم سے معافی مانگیں اور تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھی انہیں حزب اختلاف میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ پندرہ جولائی کو گوجرانوالہ اور انیس جولائی کو کوئٹہ میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔