28 جون 2011
وقت اشاعت: 18:24
ذوالفقارمرزانے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی خبریں مسترد کردیں
اے آر وائی - حیدرآباد: پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے وزیراعلٰی کی تبدیلی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے حیدرآباد میں اپنے حق میں نکالی گئی ریلی کا نوٹس لیا اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ احسن طریقے سے کام کررہے ہیں۔