تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:8

بھارت نے جوہری تجربات پر مجبور کیا،ڈاکٹرعبدالقدیر

اے آر وائی - برلن: معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت اور ایٹمی تجربات نے پاکستان کو جوہری تجربات پر مجبورکیا۔ دونوں ممالک میں جنگ کا خطرہ نہیں، پرویز مشرف کے کہنے پر ایٹمی راز فروخت کرنے کا الزام سر پر لیا۔



جرمن جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا وہ ایٹم بم کے حق میں نہیں۔ تاہم بھارت کی جارحیت روکنے اور ملکی سلامتی کیلئے ایسا کرنا پڑا۔ جوہری اثاثے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگنے کے سوال پر اے کیو خان نے کہا کہ ایسی خبریں محض کہانیاں ہیں اور یہ مغرب کا پروپیگنڈہ ہے۔



ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہ کہ انہوں نے کھبی بھی ایٹمی راز فروخت نہیں کئے۔ سابق صدر جنرل پرویز کے دباؤ پر اس یقین دہانی کے ساتھ الزام اپنے سرلیا کہ انہیں معافی دی جائے گی۔ ڈاکٹر قدیر نے کہاکہ انیس سو اسی سے پاکستان کے جوہری ہتھیار فوج کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور وقت گزرنے کی ساتھ ان کو محفوظ ترین بنادیا گیاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.