29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:17
خیبر ایجنسی: ٹرالر الٹنے سے 5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود میں کنٹینر الٹنے کے باعث دو گاڑیاں اور پک اپ وین ٹرالر تلے دب گئیں، ملبے سے پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
جمرود میں علی مسجد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے افغانستان جانے والا ٹرالر الٹ گیا ۔ جس کے نیچے دو گاڑیاں اور پک اپ ٹرالر کے نیچے دب گئی ۔ ملبے تلے متعدد افراد دبے ہیں جس میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ۔ زخمیوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔