29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:26
ڈیرہ بگٹی: پیرکوہ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
اے آر وائی - سوئی: ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقہ پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے باعث پیر کوہ گیس پائپ لائن سے گیس کا اخراج جاری ہے ۔ ڈیرہ بگٹی گیس فیلڈ میں بھی کام تعطل کا شکار ہے اور سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔