تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19

لاہور:جاپانی طالبات سے زیادتی کے مجرموں کی سزائیں برقرار

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جاپانی طالبات سے زیادتی کے مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کردیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔



عدالت نے مجرموں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیرون ملک سے حصول علم کے لئے پاکستان آنے والی طالبات سے زیادتی کا واقعہ پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔ درخواست گزار عادل اور فہد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے دو جاپانی طالبات سے زیادتی کرنے پر2008 میں 14,14سال قید کی سزا سنائی تھی۔



دونوں مجرموں نے سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔ جنھیں آج عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا بر قرار رکھی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.