تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 14:20

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،مہران بیس حملے پر بریفنگ

اے آر وائی - اسلام آباد : ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ان کیمرہ اجلاس ہوا ۔ جس میں نیول حکام نے مہران بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی .



اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ دہشتگردوں کے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔



نیول حکام کی جانب سے مہران بیس واقعے کے بعد سیکورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جبکہ اراکین کمیٹی کی جانب سے بھی سفارشات پیش کی گئیں ۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق بریفنگ میں دہشتگردوں کو بیس کے اندر سے مدد حاصل ہونے کے شواہد ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.