تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 15:23

مسئلہ کشمیرکےحل تک خطے میں استحکام ممکن نہیں،جنرل خالد شمیم

اے آر وائی - راولپنڈی : چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں استحکام ممکن نہیں۔



نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس اور الائیڈ آفیسر ز وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے ایسے فوری حل کیلئے کوشش جاری رکھنی چاہیں جو سب کیلئے بشمول خطے اور عالمی سطح پر قابل قبول ہو۔



جنرل شمیم وائیں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دلجمعی سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمسائے میں اعلان کر دہ حالیہ تبدیلیوں کے جیو اسٹریٹیجک اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے صورتحال کا جائزہ لینے اور پھر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.