تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 15:32

امریکا نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی

اے آر وائی - اسلام آباد : امریکہ کی طرف سے امداد 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی جس کے بعد حکومت پاکستان نے سیلاب زدگان کی بیس ہزار روپے کی قسط بھی روک لی ہے.



ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق امریکہ نے جون کے ماہ میں پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دینا تھی جو وعدے کے باوجود نہیں دی گئی۔ جو تقریبا چالیس ارب روپے بنتی ہے لیکن اس رقم میں تاخیر کی وجہ سے وزارت خزانہ کی طرف سے سیلاب زدگان کو دی جانی والی رقم بھی روک لی گئی ہے۔



اس حوالے سے سولہ ارب روپے وفاق اور سولہ ارب روپے صوبوں کی طرف سے دئے جانے تھے جو اب آئندہ مالی سال میں دئے جانے کی توقع ہے۔امریکہ کی طرف پاکستان کے واجب الادا رقم کل دو ارب ڈالر تک بنتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.