29 جون 2011
وقت اشاعت: 15:41
بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ
اے آر وائی - لاہور : بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کو لاہور ایدھی ہوم سے کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
ماہی گیروں کو کراچی روانگی کے لیے ٹرین کے ٹکٹ اور زاد راہ دیا گیا۔ ایدھی ہوم سے روانہ ہونے والے ماہی گیروں کو کراچی ایدھی مرکز میں پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونگے۔
گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستہ وطن واپس پہنچنے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سات ماہ تک قید کے دوران ان پر مظالم ڈھائے گئے۔ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سمندری حدود میں حد بندی کی جانی چاہیے تا کہ ماہی گیروں کو اپنی حدود واضح پتہ چل سکے۔