29 جون 2011
وقت اشاعت: 16:45
صوبوں کواختیارات کی منتقلی،علی باباچالیس چوررکاوٹ ہیں شہباز
اے آر وائی - لاہور: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیار ات منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن علی بابا چالیس چور رکاوٹ ہیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ اربوں روپے کے اثاثے وفاقی حکومت صوبوں کو دینے کے لئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بینک آف پنجاب، حاجیوں کی جیبیں خالی کرنے والے اور این آئی سی ایل کے ڈاکومزید لوٹ مار کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں۔