29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
آشیانہ اسکیم فراڈ ہے ، پرویزالہیٰ
اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ آشیانہ اسکیم فراڈ ہے، غریب آدمی اس اسکیم میں گیارہ لاکھ روپے کا مکان کس طرح خرید سکتا ہے۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں اپنے آفس کا چارچ سنبھالنے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ آشیانہ اسکیم، تندور اسکیم سے بڑا فراڈ ثابت ہوگی۔
اس اسکیم میں درخواست دہندگان سے درخواستوں کے ساتھ وصول کئے گئے کروڑوں روپے کا کہیں پتہ نہیں چل رہا۔ پیسے جمع کرکے مکان کا سائز کم کردیا اور قیمت بڑھا دی گئی۔ قرعہ اندازی میں بھی فراڈ ہوا جس کے خلاف ہائیکورٹ میں بھی رٹ ہو چکی ہے۔