30 جون 2011
وقت اشاعت: 8:5
لاہور:رفیق تارڑ کی پرویز مشرف کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر رفیق تارڑ کی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف درخواست کی سماعت اکتوبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے آخری موقع دے دیا۔
سابق صدر رفیق تارڑ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جنرل پرویز مشرف نے آئینی و جمہوری حکومت کو برطرف کرکے غیر آئینی طور پر اقتدار پر قبضہ کیا چونکہ وہ آئینی صدر نہیں اس لئے عدالت حکومت کو حکم دے کہ وہ تمام سرکاری دستاویزات سے پرویز مشرف کا بطور صدر نام حذف کرے۔
رفیق تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بطور صدر ملنے والی تمام مراعات ختم کرنے کے احکامات جاری کرے۔