تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 12:38

آزاد کشمیر میں ن لیگ کا کوئی کردار نہیں ،جہانگیر

اے آر وائی - لاہور : پییپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کشمیر الیکشن میں مہمان اداکار تھی، خطے کی عملی سیاست میں ن لیگ کا کوئی کردار نہیں۔



لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ، آزادکشمیر الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کی، ن لیگ خوش فہمی کا شکار تھی، وہ ایک طرف تو سیٹیں جیت کر کشمیر میں کامیابی کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری طرف دھاندلی کا بھی الزام لگاتے ہیں۔



ایم کیو ایم سے علیحدگی کے سوال پر جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضد کرنے والی جماعت نہیں، کوئی ناراض ہے تو منالیں گے، موجودہ حالات میں کوئی جماعت تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی، اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.