تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:30

افغانستان کی پاکستانی سرحد کی دوسرے روز بھی خلاف ورزی

اے آر وائی - اسلام آباد : افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاک افغان بارڈر کی مسلسل دوسرے روز بھی خلاف ورزی کی گئی ہے اور تین مارٹر داغے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس بلا اشتعال فائرنگ پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا گیا ہے .



ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی طرف سے داغے گئے تین مارٹر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں نو سو میٹر پاکستانی حدود میں آکر گرے۔ اسی طرح گذشتہ روز بھی اسی علاقے میں افغان نیشنل آرمی کی جانب سے داغے گئے نو مارٹر انگوراڈا کے ہی علاقے میں آکر گرے تھے۔ تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.