تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:51

حکومت کا ساتھ دینا طعنہ بن گیا تھا،حیدر عباس رضوی

اے آر وائی - اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ دینا طعنہ بن گیا تھا۔ ایم کیو ایم اپوزیشن بینچوں میں بیٹھ کر مثبت سیاست کرے گی۔



سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم نظام کو نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہے حکومت اچھی نہ کرے لیکن اپوزیشن کا کردار بہتر طور پر نبھاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.