30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:17
مولانا فضل الرحمان کی گرینڈ اپوزیشن کے قیام کی کوششیں
اے آر وائی - اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن نے ملک میں گرینڈ اپوزیشن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور جماعت اسلامی کے رہنماء قاضی حسین احمد سے رابطہ کرکے مضبوط اپوزیشن کے قیام کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والے بات چیت میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے گرینڈ اپوزیشن کے قیام کی کوششوں کو آگے بڑھانا جانا چاہئے ۔ انہوں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر جے یو آئی کی حمایت کیلئے بھی کہا ۔
ذرائع کے مطابق اس رابطے کے بعد متحدہ کے رہنما واسع جلیل نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور الطاف حسین کا پیغام پہنچایا کہ متحدہ قومی موومنٹ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر غفور حیدری کی حمایت کرے گی ۔ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے رہنماء قاضی حسین احمد سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں سیاسی اور خاص طور پر دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔بات چیت میں بات پر زور دیا گیا کہ دینی جماعتوں کا ضروری ہے ۔ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی تشکیل نو پر بات چیت کی گئی۔