تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16

پیپلزپارٹی کے کارکن مزید مار کھانے کیلئے تیارنہیں،امتیاز

اے آر وائی - لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہےکہ پی پی پی کے کارکن مزید مار کھانے کیلئے تیار نہیں۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔



یہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ امتیازصفدر وڑائچ نے بتایا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی دھاندلیوں کی اجلاس میں بھرپور مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اب ما ر کھانے کے لیے تیار نہیں ہونگے۔ آئندہ انتخابات میں دھندلی ہوئی تو اس کی تمام طر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.