30 جون 2011
وقت اشاعت: 17:34
کابینہ ڈویژن کا مزید 7 وزارتوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری
اے آر وائی - اسلام آباد : کابینہ ڈویژن نے مزید سات وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت ماحولیات ،خوراک و زراعت ،صحت ،محنت و افرادی قوت ،اقلیتی امور ،وزارت کھیل اور ترقی نسواں صوبوں کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ بعض وزارتوں کے محکمے کابینہ ڈویژن ،رابطہ امور ڈویژن اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔