30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
صدر زرداری سے سعیدہ وارثی کی ملاقات
اے آر وائی - لندن : صدر مملکت آصف علی زرداری سے لندن میں برطانوی کنزویٹو پارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور برطانوی ترقی میں پاکستانی نژاد باشندوں کے کردار پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ یورپی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کےلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ سعیدہ وارثی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔