تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

قائمہ کمیٹی نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے وضاحت طلب کرلی

اے آر وائی - سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ماں اور بچے کی صحت کے قومی پروگرام سے دو سو ساٹھ ملازمین کے نکالے جانے پر شدید تحفظات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے وضاحت طلب کر لی ہے .

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ماں اور بچے کے قومی پروگرام سے برطرف شدہ ملازمین کو دوسرے شعبوں میں ملازمتیں دی جائیں ۔کمیٹی کا اجلاس سینیٹر زاہد خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ جن کو روز گار نہیں ملتا وہی دہشتگرد بنتے ہیں ۔ بیروزگار نوجوان پیسے کی خاطر ملک کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.