تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:1

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی رحمن ملک سے ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر داخلہ رحمن ملک سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات مین آزادکشمیر کے عوام کے نادرہ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بیرسٹر سلطان نے وزیر داخلہ کو آزادکشمیر میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے میں مدد فراہم کرنے پر مبارکباد دی ۔



وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں پر امن انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح تھی ۔ انہوں نے چیئرمین نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ آزادکشمیر میں موبائل وین بھجوائیں اور عوام کے نادرہ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔



بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی فتح نہ صرف آزادکشمیر کے عوام کی فتح ہے بلکہ پورے پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے ۔ عوام نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بھر پور مینڈیٹ سے پیپلز پارٹی کو آزادکشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ۔انہوں نے آزادکشمیر کے عوام کے نادرہ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.