تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

عبدالغفورحیدری ہی سینٹ میں اپوزیشن لیڈررہیں گے،فضل الرحمان

اے آر وائی - اسلام آباد : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تنازعہ حل ہو گیا ہے اور عبدا لغفور حیدری ہی قائد حزب اختلاف رہیں گے ۔



پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ایک بڑی جماعت ہے لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے معمول کا حصہ ہیں، دورہ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔



گرینڈ الائنس کے بارے میں ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اپوزیشن متحد ہی نہیں ہو رہی ۔متحدہ اپوزیشن قائم کرنے کی کوشش کی لیکن قاف لیگ حکومت میں شامل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے اور افغان حکومت نے طالبان کو دشمن کی بجائے حزب اختلاف تسلیم کر لیاہے اور ان سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.