1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:12
صدر آصف زرداری سے ایڈ ملی بینڈ کی ملاقات
اے آر وائی - لندن: صدرمملکت آصف علی زرداری سے لندن میں برطانوی ہائوس آف پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈر ایڈملی بینڈ نے ملاقات کی۔
صدر آصف زرداری نے انہیں گزشتہ سال ستمبر سے لیبرپارٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پرپارلیمان کے کردار سے متعلق اموربھی بات چیت کی گئی۔