1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:14
بلوچستان: سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح لاپتہ
اے آر وائی - لورالائی : بلوچستان کے علاقے لورالائی سے سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح لاپتہ ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سہیل الرحمان بلوچ کے مطابق لاپتہ ہونے والے سیاح میاں بیوی ہیں۔
وہ ڈیرہ غازی خان سے لورالائی میں داخل ہوئے تھے جہاں قلعہ سیف اللہ سرحد کے قریب دونوں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ان کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ملی، جسے تحویل میں لے لیا گیا۔
لورالائی سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق غیر ملکی سیاح جس مقام سے لاپتہ ہوئے ہیں وہاں سے کچھ فاصلے پر افغان مہاجرین کا کیمپ بھی واقع ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد لیویز کی حدود سے لاپتہ ہوئے ہیں۔