1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:33
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 3 فوجی افسروں کیخلاف کارروائی کاحکم
اے آر وائی - اسلام آباد : پبلک اکائونٹس کمیٹی نے این ایل سی اسکینڈل سے متعلق اپنی سفارشات جاری کرتے ہوئے تین فوجی افسروں کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کاحکم دیا ہے ۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے حامد حسن رپورٹ کی سفارشات کوقبول کرتے ہوئے تینوں جرنیلوں کیخلاف سیکرٹری دفاع کو ریفرنس بھیجنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جن فوجی افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیرخان، میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمدافضل مظفر اورمیجرجنرل ریٹائرڈ خالدظہیراختر شامل ہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری پلاننگ کو کواسکینڈل سے متعلق تمام رپورٹس نیب کوبھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے سی نے جی ایچ کیو سے تیس جون تک رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹ موصول نہ ہونے پر این ایل سی اسکینڈل سے متعلق کیس نمٹادیا۔