1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:42
صحتیابی کے فوائد چند روزمیں سامنے آئیں گے،ذوالفقارمرزا
اے آر وائی - بدین : پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ان کے صحتیاب ہونے کے فوائد چند روز میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔
سول اسپتال بدین میں اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کیساتھ سرجیکل وارڈ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں تھا، اس لئے بیرون ملک گئے۔
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ عوام نے ان پر اعتماد کیا تو انہوں نے بھی صرف وعدے کرنے کے بجائے عملی طور پر مسائل حل کئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔