تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:51

سندھ : اپوزیشن میں بیٹھنے کی ایم کیو ایم کی درخواستیں واپس

اے آر وائی - سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی اپوزیشن بینچوں میں بیٹھنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے ۔

درخواست واپس کرتے ہوئے یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست میں ایم کیو ایم کے تمام ارکان سندھ اسمبلی کے بجائے صرف پچیس ارکان کے دستخط ہیں۔ قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے مطابق انہیں ایم کیو ایم کی اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے تاہم اسمبلی سیکریٹریٹ نے یہ درخواست روک لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے صوبائی وزراء نے بھی اپنے استعفے قواعد کے مطابق نہیں دیئے۔ انہوں نے اپنی تحریر کے بجائے ٹائپ شدہ استعفٰی جمع کرائے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.