تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:41

عدلیہ دہشتگردوں کیخلاف زمینی حقائق کے مطابق فیصلے نہیں کررہی، بشیر بلور

جنگ نیوز - خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ عدلیہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کے فیصلے زمینی حقائق دیکھ کر نہیں کررہی ہے ۔جیونیوز سے گفتگو میں بشیر احمد بلور نے کہا کہ فوج اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تاہم بدقسمتی ہے کہ عدلیہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلے زمینی حقائق دیکھ کرنہیں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو فیصلے دیتے وقت قانون کی کتاب کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی دیکھنے چاہیں۔بشیر احمد بلور نے کہا کہ ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہیے جس سے دہشت گرد باہر آکر دوبارہ دہشت گردی کریں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.