2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
حکومت سے نکلنے کے بعد ایم کیو ایم پرسکتہ طاری ہے، لیاقت بلوچ
اے آر وائی - کراچی : جماعت اسلامی پاکستان سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد ایم کیو ایم کو سکتہ طاری ہو گیا ہے ۔ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔
یہ بات انہوں نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ شمسی ائیر بیس کے حوالے سے وزیر دفاع احمد مختار کے بیان نے عسکری اداروں اور حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ پالیسی ساز اداروں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس عالمی جنگ سے باہر آجائیں۔ اس جنگ سے پاکستان کو صرف نقصان ہوا ہے۔