2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:47
تھر کے کوئلے سے گیس اور ڈیزل حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب
اے آر وائی - کراچی : تھر کے کوئلے کو گیس اور ڈیزل میں منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ جبکہ کوئلے سے بجلی کی فراہمی بھی رواں سال ممکن ہے۔
سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی منظور ی سے پلاننگ کمیشن کو ایک سمری ارسال کردی گئی ہے، جس میں کوئلے سے ڈیزل کی پیداوار شروع کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے ۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادر خانزادہ کی صدارت میں ہوا۔