2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:15
آزادکشمیر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، فاروق حیدر
اے آر وائی - کوٹلی : مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی۔
یہ بات انہوں نے کوٹلی میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہی۔ راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم سردار عتیق احمد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے پراکسی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کو انیس سو چھہتر میں دیا جانے والا حق رائے دہی چھبیس جون دو ہزار گیارہ کو کھلی دھاندلی کروا کر چھین لیا۔