تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46

الطاف حسین سے ملاقات کا امکان نہیں، شہباز شریف

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ان کے دورہ لندن کے دوران الطاف حسین سے ملاقات کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں، وہ ملاقات نہیں کریں گے۔



بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لندن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے متعدد منصوبوں پر برطانوی حکام سے بات چیت کے لیے لندن جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں یہ باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.