3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48
سوئس جوڑا اغواء،بازیابی کے لئے سرچ آپریشن کا فیصلہ
اے آر وائی - کوئٹہ : قلعہ عبداللہ سے اغوا کئے گئے سوئز سیاحتی جوڑے کی بازیابی کے لئے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی قبائلی علاقوں میں جوائنٹ سرچ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس پنجاب اور ایف سی پنجاب بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں پر سرچ آپریشن کرے گی۔
سرچ آپریشن کا آغاز آج کسی بھی وقت کئے جانے کا امکان ہے۔سوئز سفارت خانے کی جانب سے سیاحتی جوڑے کی بازیابی کے لئے دباؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سوئز سیاحتی جوڑے کو بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے اغوا کیا گیا تھا۔