تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:14

وزیر داخلہ رحمن ملک کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

اے آر وائی - ریاض : وزیرداخلہ رحمن ملک نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔



ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں رحمن ملک نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا خصوصی پیغام بھی سعودی قیادت کو پہنچایا۔ انہوں نے شہزادہ نائف کو دہشت گری کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے حجاز مقدس میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.