3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:25
گجرات فسادات: بی جے پی سفید جھوٹ بول رہی ہے، حکمراں کانگریس
اے آر وائی - گجرات : بھارت کی حکمران جماعت انڈین کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات فسادات کا ریکارڈ جلنے سے متعلق بی جے پی سفید جھوٹ بول رہی ہے۔ عدالت میں جھوٹ بولنا ریاستی حکومت کو زیب نہیں دیتا۔
گجرات میں کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو نے عدالت میں ریاستی حکومت کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ گجرات میں مسلم کش فسادات کا ریکارڈ معمول کے مطابق جلادیا گیاہے اور حکومت کے پاس کی کوئی تفصیلات نہیں۔
ابھیشیک منو نے کہا کہ سرکاری وکیل کا بیان نریندرا مودی کی حکومت سے متضاد ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت فسادات کی حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے۔ کانگریس ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی گجرات فسادات کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کرے۔