3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:52
پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش،چھ افراد جاں بحق
اے آر وائی - لاہور : پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ۔لاہور اور فیصل آباد میں چھتیں اور سائن بورڈز گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔ چنیوٹ ، گوجرہ،ساہیوال ،میاں چنوں، فیروز والا،سرگودھا میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ فیروز والا میں تیز آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ فیصل آباد میں دیوار گرنے سے ماں تین بیٹیوں سمیت شدید زخمی ہوئی ۔
اوکاڑہ میں مختلف حادثات کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئی ۔ نوشہرہ میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش سے جہاں ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے وہاں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ جلوزئی میں قائم متاثرین جنوبی وزیرستان کے کیمپوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔کوہاٹ میں بارش کے دوران جنگل خیل میں مکان کی چھت گر گئی۔کرک، لکی مروت اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے۔