تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38

پولیس کو نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی تلاش

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نیشنل پولیس فاؤنڈیشن راوی اسکینڈل میں ملوث نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے ان کے بھائی اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔



ذرائع کے مطابق انجم عقیل سیاستدان بننے سے پہلے پراپرٹی ڈیلر تھے اور بروکر کے طور پر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کیلئے نجی زمینیں خرید کر کمیشن لیتے تھے۔ اس اسکینڈل میں سابق ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن افتخار احمد خان بھی شریک ملزم ہیں۔



انجم عقیل ریکارڈ پر نیشنل پولیس کے لئے زمینیں خریدنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ وہ فراڈ کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کو وہ نہ ملے تو ان کے بھائی اور ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.