تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

جلد بڑے ڈنڈے کے ساتھ واپس آوٴں گا، ذوالفقار مرزا

اے آر وائی - ہالا: سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انھیں بھگانے والے خود ملک چھوڑ کرفرارہوئے۔انہوں نے کہا کہ جلد چھٹیاں ختم کرکے بڑے ڈنڈے کے ساتھ واپس آوٴں گا۔



ہالا ہاوٴس میں مخدوم شاہنواز کی وفات پر ان کے بھائی مخدوم غلام محی الدین، مخدوم فضل حسین سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی چھٹی مکمل نہیں ہوئی۔



پارٹی قیادت کے حکم پر چھٹی ختم کرکے بڑے ڈنڈے کے ساتھ آجاوٴں گا اور عوام دشمن عناصر اور دہشت گردوں کاصفایا کرکے عوام کے جان و مال کی حفاظت کراوٴں گا۔انھوں نے کہا کہ متحدہ والوں کی حکومت سے ناراضگی نئی بات نہیں ،وہ اپنی فرمائشیں پورا کرنے کیلئے بلیک میل کرتے رہتے ہیں مگر متحدہ جلد حکومت کا حصہ بن جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.