تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:21

دہری شہریت کے حامل افراد ووٹ کا حق نہیں رکھتے، الیکشن کمیشن

اے آر وائی - اسلام آباد : الیکشن کمیش نے واضح کیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے افراد ووٹ کا حق نہیں رکھتے اور وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔ حکومت اس ضمن میں قانون سازی کرے۔



الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی صدارت میں ہوا۔ جس میں جعلی ڈگریوں کے رہ جانے والے کیسز کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ یہ کیسز جلد نمٹائے جائیں ۔ الیکشن کمیشن نے چھ نئی سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر ان کی رجسٹریشن کا عمل ملتوی کر دیا جبکہ دو سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.