تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:39

حج پالیسی غیرآئینی قرار دینے کیخلاف درخواست کی سماعت

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ میں حج پالیسی دوہزار گیارہ کو غیرآئینی قرار دئے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، اس موقع پر حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔



ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ حج کوٹہ میرٹ کے مطابق تجربہ کار ٹور آپریٹر کو دیا گیا تھا۔ جنہوں نے عازمین حج کیلئے رہائیش گاہیں حاصل کر لی ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر حج پالیسی ختم کر نے سے نوے ہزار عازمینِ حج متاثر ہونگے۔ حج ٹور آپیٹرز کی جانب سے ایم اکرم شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنایا۔ مقدمے کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.