4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:7
گرینڈ اپوزیشن ،مسلم لیگ ن کے ایم کیو ایم سے رابطے
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کیلئے ایم کیو ایم سے رابطے کیلئے سینیٹر اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔
مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازلیگ نے ایم کیو ایم سے رابطوں کیلئے سینیٹر اسحٰق ڈار کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔وہ جلد متحدہ کی قیادت سے باقاعدہ رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے ایم کیو ایم تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن نے جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی ایم ایل این کے ارکان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے پہلے اپنی پوزیشن واضع کرنا ہوگی۔ جس کیلئے ایم کیو ایم کو یہ ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ جے یو آئی کو اعتماد میں لے۔