تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:25

مسلم لیگ ن فرد واحد کی جماعت نہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

اے آر وائی - مردان : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فردواحد کی جماعت نہیں، پارٹی میں کسی کوڈکٹیٹر بننے نہیں دیں گے۔ میاں نواز شریف کا ساتھ دیتے رہیں گے تاہم ملک زیادہ اہم ہیں۔



مردان میں ورکرز کنویشن سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاںنواز شریف کے ارد گرد بعض عناصر ایسے ہیں ، جو انھیں کارکنوں سے دور کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں، تاہم انھیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔





ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور بحرانوں کا دور ہے، درست سمت کا انتخاب نہ کیا گیا تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے خلاف جو جنگ مسلم لیگ ن نے جیتی تھی، اس کو شکست میں بدلنے نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.