4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:44
فیصل رضا کاعبدالقادر کو اے آر وائی نیوز پر مناظرے کا چیلنج
اے آر وائی - کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی نے سابق گورنر بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ کو اےآروائی نیوز پر مناظرے کا چیلنج کردیا۔
اے آروائی نیوزسےگفتگو میں فیصل رضاعابدی نے کہاکہ گرینڈ الائنس کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے اندربرداشت اور حوصلہ پیدا کریں، پیپلز پارٹی نے تاخیر سے سہی لیکن وعدوں پر عمل کیا۔ انھوں نےمسلم لیگ ن کےرہنما پر ساڑھےسات ہزار ایکڑ اراضی اور محلات کی ملکیت کا الزام بھی عائدکیا، اور ثبوت پیش کرنے کا دعویٰ کیا۔
عبدالقادر بلوچ نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر وقت اور ہر جگہ الزامات کےجواب دینے کیلئے تیارہیں۔ اگرساڑھے سات ہزار ایکڑ زمین کی ملکیت کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ سیاست چھوڑدیں گے۔