تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:12

سپریم کورٹ:بابر اعوان سے متعلق بیان، رانا ثناء اللہ طلب

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان کی دائر درخواست پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو طلب کرلیا۔



بابر اعوان کی درخواست کی ابتدائی سماعت جسٹس جاوید اقبال نے کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہیں واجب القتل قرار دیا تھا، جس کے بعد ان کے حلقے کے کچھ نوجوان اسی مقصد کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ان کا موقف تھا کہ ان کے اہلخانہ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار رانا ثناء اللہ کو ٹھہرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.