تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

تربت:ایف سی کے قافلے پربم حملہ5اہلکار شہید

اے آر وائی - تربت : تربت میں ایف سی کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں پانچ اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے. کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے گومازئی میں ایف سی کا قافلہ رواں دواں تھا جسے نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا.



دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،زخمی اہلکاروں کو تربت اور مند کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،دھماکے کے بعدکئی منٹ تک فائرنگ بھی جاری رہی ،واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی نفری نے پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.